ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمام نیم فوجی دستوں کے کام کاج کا جائزہ لیں گے وزیر داخلہ امت شاہ

تمام نیم فوجی دستوں کے کام کاج کا جائزہ لیں گے وزیر داخلہ امت شاہ

Thu, 18 Jul 2019 00:04:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 17 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے تمام نیم فوجی دستوں کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔اس کاآغاز مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے ہوگا۔29 جولائی کو سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر پر امت شاہ حکام کے ساتھ کشمیر اور داخلی سلامتی کا جائزہ لیں گے۔اس کے بعد امت شاہ ہند۔ تبت سرحد فورس (آئی ٹی بی پی)،سرحد سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سرحد پروٹیکشن فورس (ایس ایس بی) اور نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے کام کاج کا جائزہ لیں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جون مہینے میں این ڈی آر ایف کو بھی خطاب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے این ڈی آر ایف نے تین ہزار ریسکیو کاموں میں حصہ لیا اور ایک لاکھ سے زائد افراد کی جان بچائی، جو ایک بڑی کامیابی ہے،اس نے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بہت سے دوسرے ممالک میں بھی آفات میں بہت اچھا کام کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ این ڈی اے کی پہلی حکومت کی مدت کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی اور شردپوارجی کو اس کا صدر بنا کر بہت اچھا آغاز کیا۔این ڈی آر ایف کے طرز پر ہی اب 24 ریاستوں میں ایس ڈی آرایف قائم کیا جا چکا ہے۔ناگپور جلد ہی ایک بڑا مرکز بننے جا رہا ہے۔


Share: